،جزوی بدامنی کیلئے ہندوستان کوذمہ دارقراردیا
کراچی،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے شورش زدہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کو مسترد کر دیاہ ے کہ ان کے صوبے میں جبر ہو رہا ہے۔ساتھ ہی، انہوں نے ہندوستان پر وہاں بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ نے کل یہ تبصرہ کیا۔اس کے پہلے مودی نے گزشتہ ہفتے کشمیر معاملے پر ایک کل جماعتی اجلاس میں کہا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک کی طرف بلوچستان اور اس کے مبینہ قبضے والے جموں کشمیر کے علاقوں میں کئے گئے استحصال کے انکشاف کرنے کا وقت آ گیاہے۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان اور کشمیر کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور بلوچستان کے لوگوں نے صوبے کی صورت حال پر مودی کے بیان کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اثر میں آکرمٹھی بھر بدمعاش بلوچستان میں امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔بلوچستان کے لوگ وفادار اور محب وطن ہیں پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ملک کے دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے بلوچستان میں بدامنی کے لئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بھارتی بحریہ کے سروس افسر کی گرفتاری پاکستان کے دعوے کو درست ٹھہراتا ہے۔